Wednesday , December 19 2018

کینیا میں الشباب کا حملہ ،تین ٹیچرس ہلاک

نیروبی ۔ 16 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ الشباب کے ایک مشتبہ دہشت گرد نے شماال مغربی کاؤنٹی واٹر میں تین ٹیچروں کو ہلاک کردیا۔ دریں اثناء نارتھ ایسٹرن علاقائی کوآرڈینیٹر محمد صالح نے بتایا کہ کئی بندوق برداروں نے قرصہ پرائمری اسکول پر ہلہ بول دیا جہاں انہوں نے غیر مسلم ٹیچرس کو نشانہ بنایا۔ مسٹر صالح نے یہ بھی بتایا کہ حملہ کی اطلاع ملتے ہی بچاؤ کاری عملہ بھی جب وہاں پہنچا تو وہ بھی غیرارادی طور پر ایک ایسے مقام سے گزرے جہاں زمینی سرنگ بچھائی گئی تھی۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی دھماکہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ یاد رہیکہ کینیا کی صومالیہ سے سرحد کے قریبی علاقوں میں تعلیمی شعبہ میں طلباء کو کافی نقصانات کا سامنا ہے کیونکہ انتہاء پسند گروپس غیرمسلم ٹیچرس کو نشانہ بنارہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کوئی غیرمسلم ٹیچر کام کرنے تیار نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT