Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / کینیا میں بس حادثہ 19 افراد ہلاک

کینیا میں بس حادثہ 19 افراد ہلاک

نیروبی 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کینیا میں ایک بس اور دو ٹرکس کے مابین ٹکر کے نتیجہ میں آج 19 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات باتئی ۔ پولیس کمانڈر حسن بارو نے جائے حادثہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح یہ بدترین حادثہ ہوا ۔ اس میں 18 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے تھے ۔ ایک اور مسافر دواخانہ میں دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے کہا کہ بس نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں دو ٹرکس کو ٹکر دیدی تھی ۔ کئی دوسرے افراد زخمی ہوئے ہیں جو ہنوز دواخانہ میں ہیں۔ ان میں دونوں ٹرکس کے ڈرائیورس بھی شامل ہیں۔

 

شمالی کوریا ‘ بہتر حالات میں امریکہ سے گفتگو کیلئے تیار ‘ سفارتکار
بیجنگ 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے ایک سینئر سفارتکار نے کہا کہ اگر حالات صحیح ہوں تو ان کا ملک امریکہ کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے ۔ وزارت خارجہ کے شمالی امریکی بیورو کے سربراہ چئو سون ہوئی نے بیجنگ ائرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک بہتر حالات میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بات کرنے تیار ہے ۔ وہ اوسلو سے واپس ہو رہی تھیں جہاں انہوں نے امریکی ماہرین تعلیم اور سابق امریکی عہدیداروں بشمول تھامس پکرنگ سے ملاقات کی تھی ۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے مابین بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے دوران ہوئی تھی ۔ شمالی کوریا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دینے کے بعد ٹرمپ نے جاریہ ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ وہ درست حالات میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان سے ملاقات کرنے میں فخر محسوس کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT