Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / کینیا میں زہریلی شراب پینے سے 63 افراد ہلاک

کینیا میں زہریلی شراب پینے سے 63 افراد ہلاک

نیروبی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیا میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ہلاکتیں چار ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ مزید یہ کہ درجنوں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ متعدد اندھے ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹیلی ویژن چیانل کے ٹی این نے ہلاکتوں کی تعداد 50 بتائی ہے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ د

نیروبی ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کینیا میں زہریلی شراب پینے سے کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ہلاکتیں چار ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ مزید یہ کہ درجنوں افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ متعدد اندھے ہو گئے ہیں۔ سرکاری ٹیلی ویژن چیانل کے ٹی این نے ہلاکتوں کی تعداد 50 بتائی ہے۔ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ دیسی ساختہ شراب صنعتی پیمانے پر تیار کی جانے والی شراب سے ملا کر بنائی گئی۔ کینیا میں دیسی ساختہ شراب عام ہے جہاں نصف سے زائد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے اور بیشتر لوگ مارکیٹ سے شراب خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔

TOPPOPULARRECENT