Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / کینیا میں سرکردہ ایم پی کا قتل

کینیا میں سرکردہ ایم پی کا قتل

نیروبی،7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے ایک سرکردہ رکن پارلیمنٹ کو قومی دارالحکومت کے وسطی علاقہ میں ان کے دو باڈی گارڈس اور ایک ڈرائیور کے ساتھ گولی مار دی گئی، جس کے نتیجہ میں تمام چار افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ تحقیقاتی افسران نے کہا کہ حکمراں جوبلی اتحاد کے سرکردہ ایم پی جارج موچائی ایک رسٹورنٹ میں اپنے ارکان خاندان سے ملاقات

نیروبی،7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے ایک سرکردہ رکن پارلیمنٹ کو قومی دارالحکومت کے وسطی علاقہ میں ان کے دو باڈی گارڈس اور ایک ڈرائیور کے ساتھ گولی مار دی گئی، جس کے نتیجہ میں تمام چار افراد برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ تحقیقاتی افسران نے کہا کہ حکمراں جوبلی اتحاد کے سرکردہ ایم پی جارج موچائی ایک رسٹورنٹ میں اپنے ارکان خاندان سے ملاقات کے بعد واپس ہورہے تھے کہ ان پر یہ حملہ ہوا۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ ’’ویسٹ لینڈ میں ایم پی اپنے گھر واپس ہورہے تھے کہ ایک موڑ کے قریب ان کی کار کو آہستہ کردیا گیا اور دوسری تیز رفتار کار نے ٹکر دیدی ۔ اس کار سے نقاب پوش بندوق بردار نمودار ہوئے اور ایم پی و تین دیگر افراد کو ہلاک کردیا۔ وہ ایم پی کا بریف کیس لے گئے۔

TOPPOPULARRECENT