Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / کینیا میں مظاہرے کے دوران پرتشدد جھڑپیں، دو ہلاک

کینیا میں مظاہرے کے دوران پرتشدد جھڑپیں، دو ہلاک

جوہانسبرگ، 07 جون (یواین آئی) مشرقی افریقہ کے ملک کینیا میں الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف اپوزیشن پارٹی کے حامیوں نے جم کر مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں دو مظاہرین ہلاک ہو گئے ۔مغربی کینیا کے کسمو علاقے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہو گئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے آنسو گیس کے گولے داغے اور پانی کی بوچھاریں کیں۔ مظاہرین نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کردیں اور ٹائروں میں آگ لگا دی۔کسمو اور کونڈیلے علاقوں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ اس دوران لوٹ کے واقعات بھی کافی ہوئے اور سپر مارکیٹ جل کر راکھ ہو گئی۔ ریڈ کراس نے بتایا کہ کسمو کے اہم اسپتال میں چھ مظاہرین کو داخل کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں نے بتایا کہ انہیں پولیس فائرنگ میں گولی لگی۔ دارالحکومت نیروبی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعظم ریلا اودنگا کی قیادت میں پرامن مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔دی کولیشن فار ریفارمس اینڈ ڈیموکریسی اتحاد نے ملک کے انتخابی ادارے پر الزام لگایا تھا کہ وہ صدر کے تئیں جانبدارانہ رویہ رکھتے ہیں۔ اس کے خلاف وہ ہر پیر کو ہفتہ وار مظاہرہ کرتے ہیں۔

پیرس کے مضافاتی علاقے میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک، دو زخمی
لندن ،07 جون (یواین آئی) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک مکان میں کل آگ لگ جانے کی وجہ سے پانچ افراد کی موت ہو گئی اور دو دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع فائر برگیڈ محکمہ نے دی ہے ۔ پیرس کے مضافاتی علاقے سینٹ ڈینس میں لگی آگ سے مزید 9 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT