Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / کینیا کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان

کینیا کا آئندہ ماہ دورہ پاکستان

کراچی ۔ 26 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے آج اعلان کیا ہے کہ کینیا کی ٹیم آئندہ ماہ لاہور کا دورہ کررہی ہے جو یہاں پاکستان اے ٹیم کے خلاف پانچ ونڈے مقابلوں کی سیریز کھیلے گی ۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ کینیا کی ٹیم کو پاکستان مدعو کرنے کا مقصد دراصل ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کو بحال کرنا ہے کیونکہ 2009 ء میں سری لنکائی کرکٹ ٹیم پر لاہور میں ہوئے حملے کے بعد سے یہاں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔ پی سی بی عہدیدار کے بموجب کینیائی ٹیم 11 ڈسمبر کو لاہور پہونچے گی اور تمام مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستان اے اور کینیائی ٹیم کے درمیان پانچ مقابلے 13 ، 15 ، 16 ، 18 اور 20 ڈسمبر کو کھیلے جائیں گے۔تاہم یہ مقابلے 45 اوورس کی اننگز کے ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT