Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / کینیا کو 100 ملین امریکی ڈالر کا قرض دینے کا اعلان

کینیا کو 100 ملین امریکی ڈالر کا قرض دینے کا اعلان

وزیراعظم مودی کی صدور کینیا سے بات چیت، باہمی تعاون سے اتفاق
نئی دہلی ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور کینیا کے صدر اور ہورو کینیاٹا کے مابین بات چیت کے بعد ہندوستان نے کینیا کو زرعی ترقی کیلئے 100 ملین امریکی ڈالر کا قرض دینے کا اعلان کیا۔ دونوں قائدین نے باہمی تجارت میں توسیع کی ترجی کی حیثیت سے شناخت کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا۔ سمندری حدود میں سلامتی کے چیلنجوں کو مشترکہ تشویش قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ دو ملک معاشی فروغ کے مواقع بھی تلاش کریں گے۔ وزیراعظم مودی نے صدر کینیاٹا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اپنے دفاعی تعاون پر جلدی عمل کیلئے توجہ مرکوز کررہے ہیں۔ ہائیڈرو گرافی، مواصلاتی نیٹ ورک، انسداد قزاقی، صلاحیت و مہارت کا فروغ، باہمی تبادلے، دفاعی طبی تعاون ہمارے ترجیحی شعبہ ہوں گے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم اپنے سلامتی تعاون اور صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے رفاقت کررہے ہیں۔ اس ضمن میں مشترکہ ورکنگ گروپ کو جلد اپنا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سائبر سیکوریٹی، انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانوں کی اسمگلنگ کے علاوہ رقمی ہیرپھیر کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی جائے گی‘‘۔ باہمی تعلقات کے تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لینے تذکرہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دونوں ممالک صنعت و تجارت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ بالخصوص صحت و طبابت، سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت و توانائی کے شعبوں تعاون کے مزید مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ صدور کینیاٹا نے آئی ٹی میں اسکالر شپس کے علاوہ دیگر شعبوں میں تعاون پر ہندوستان سے اظہارتشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT