Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / کینیا کی بعض مساجد پر دھاوے ایک ہلاک ، 200 افراد گرفتار

کینیا کی بعض مساجد پر دھاوے ایک ہلاک ، 200 افراد گرفتار

موباسا (کینیا) ۔ 17 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص آج ہلاک ہوگیا جبکہ کینیائی سیکوریٹی فورسیس نے صومالیہ کے القاعدہ سے ملحق شباب عسکریت پسندوں سے مبینہ طور پر مربوط مساجد پر دھاوؤں میں زائد از 200 افراد گرفتار اور اسلحہ ضبط کرلئے۔ فورسیس نے یہ آپریشن آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں شروع کرتے ہوئے بندرگاہی شہر موباسا کی مسجد موسیٰ اور سکینہ مسجد کو نشانہ بنایا۔ پولس سربراہ جیفری مائیک نے یہ کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ یہ گروپ حملہ کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اسی لئے دھاوا کیا گیا۔ نیز 201 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسجد موسیٰ پر دھاوے کے دوران ایک 20 سالہ نوجوان پولیس گولی سے مارا گیا۔

TOPPOPULARRECENT