Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / کینیا کے جنگی طیاروں سے الشباب کے ٹھکانوں پر حملے

کینیا کے جنگی طیاروں سے الشباب کے ٹھکانوں پر حملے

نیروبی ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کینیا کے لڑاکا جیٹ طیاروں میں آج القاعدہ سے ملحق الشباب کے شورش پسندوں پر جنوبی صومالیہ میں بمباری کی۔ فوج کے بموجب اسلام پسندوں نے چند دن قبل بدترین قتل عام کیا تھا۔ بمباری الشباب کے دو کیمپوں پر جو گھیڈو کے علاقہ میں قائم تھے، کی گئی ہے۔ دونوں نشانوں پر بم گرے اور دو کیمپ تباہ ہوگئے۔ فضائی حملوں سے پہلے صدر توہورو کینیاٹا نے انتباہ دیا تھا کہ وہ کئی امکانی طریقوں سے جوابی کارروائی کریں گے۔ الشباب کے دہشت گردوں میں کینیا نے ایک یونیورسٹی پر حملہ کرتے ہوئے تقریباً 150 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ الشباب کے اڈوں پر حملوں سے کتنے افراد ہلاک ہوئے اس کی کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔

TOPPOPULARRECENT