کینیا کے ساحلی علاقہ لامو میں تازہ حملے، 13 افراد ہلاک

نیروبی۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کینیا کے ساحلی علاقہ لامو میں تازہ حملوں سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس علاقہ میں گزشتہ ماہ 60 افراد کا قتل عام ہوا تھا۔ کینیا کی ریڈ کراس تنظیم نے کہا کہ 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک شخص علاقہ گامبا سے لاپتہ ہے۔ 4 افراد تجارتی چوکی جزیرہ لامو میں ہلاک کئے گئے۔ سرکاری عہدیداروں سے حملوں کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں۔ کینیا کے آفاتِ سماوی کارروائی مرکز نے اپنے مختصر سے بیان میں کہا کہ لامو میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔ صومالیہ کے الشباب باغیوں نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT