Friday , September 21 2018
Home / دنیا / کینیڈا اپنی امن بردار فوج مالی روانہ کرے گا

کینیڈا اپنی امن بردار فوج مالی روانہ کرے گا

اوٹاوہ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کینیڈا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گڑبڑ زدہ افریقی ملک مالی کیلئے امن بردار فوج کو روانہ کیا جائے گا۔ وزیر دفاع ہرجیت سجن پیر کے روز مالی بھیجے جانے والے فوجیوں کی تعداد کو قطعیت دیں گے۔ ذریعہ نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ 1994ء میں ریوانڈا کو کینیڈا نے اپنی امن بردار فوج روانہ کی تھی اور اس کے بعد امن بردار فوج بھیجنے کا یہ پہلا موقع ہے۔ یاد رہے کہ وسطی مالی میں جہادیوں نے اپنی سرگرمیوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے جہاں وہ ملکی اور غیرملکی افواج کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ فروری کے اواخر میں اقوام متحدہ کے چار امن بردار فوجی ہلاک اور چار اس وقت زخمی ہوگئے تھے جب وسطی مالی میں ان کی کار زمین پر بچھی ہوئی بارودی سرنگ کے دھماکہ میں اُڑ گئی تھی۔ القاعدہ سے مربوط اسلامی انتہا پسندوں نے 2012ء میں مالی کے اہم علاقہ پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا جبکہ جنوری 2013ء میں بیشتر علاقوں میں انہیں فرانس کی قیادت والی فوجوں نے نکال باہر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT