Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / کینیڈا میں ممکنہ خودکش حملہ آور ہلاک

کینیڈا میں ممکنہ خودکش حملہ آور ہلاک

ٹورنٹو۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایف بی آئی کی خفیہ اطلاع پر کینیڈا کی پولیس تیزی سے حرکت میں آئی اور امکانی خودکش بمبارکا پتہ چلایا جو بتایا جاتا ہیکہ کینیڈا میں دہشت گرد حملہ کرنے ہی والا تھا۔ پولیس کے مطابق آرن ڈرائیور پر سابق میں اسلامک اسٹیٹ کے انتہاء پسندوں کے ساتھ رابطوں کی وجہ سے نظر رکھی گئی تھی۔ اسے چہارشنبہ کو جنوبی اونٹاریو میں ہلاک کردیا گیا جبکہ وہ اپنا دھماکو آلہ ایک ٹیکسی میں نصب کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ کینیڈا میں کل دہشت گرد حملہ کے پہلے ہی اسے ناکام بنادیا گیا۔

 

ترک بغاوت پر سابق فٹبال اسٹار کے خلاف گرفتاری وارنٹ
استنبول ۔12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے صدر اردغان کی بیدخلی کے مقصد سے 15 جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کی تحقیقات میں اپنے سابق انٹرنیشنل فٹبال اسٹار حقان شکور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ شکور پر پراسکیوٹرس نے مسلح دہشت گرد گروپ کا رکن ہونے کا الزام عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT