Saturday , January 20 2018
Home / دنیا / کینیڈا میں گردوارہ پر فحش کارٹون، توڑ پھوڑ

کینیڈا میں گردوارہ پر فحش کارٹون، توڑ پھوڑ

ٹورنٹو۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کینیڈا کے شہر اڈمانٹن کے ایک گردوارہ کی دیوار پر نامعلوم افراد نے اِسپرے پینٹ کے ذریعہ فحش کارٹون پینٹ کردیئے اور گردوارہ میں توڑ پھوڑ کی۔ صدرنشین گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا کی مشاورتی کمیٹی ہرمن سنگھ کنڈولا نے گلوبل نیوز سے کہا کہ آج ہمیں انتہائی گہرے رنج و غم کا سامنا ہوا جب کہ ہمارے گردوارہ کی دی

ٹورنٹو۔ 11؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ کینیڈا کے شہر اڈمانٹن کے ایک گردوارہ کی دیوار پر نامعلوم افراد نے اِسپرے پینٹ کے ذریعہ فحش کارٹون پینٹ کردیئے اور گردوارہ میں توڑ پھوڑ کی۔ صدرنشین گردوارہ سری گرو سنگھ سبھا کی مشاورتی کمیٹی ہرمن سنگھ کنڈولا نے گلوبل نیوز سے کہا کہ آج ہمیں انتہائی گہرے رنج و غم کا سامنا ہوا جب کہ ہمارے گردوارہ کی دیوار پر نامعلوم افراد نے چند کارٹون پینٹ کردیئے۔ انھوں نے کہا کہ مِل ووڈس علاقہ کے گردوارہ پر ماضی میں بھی اِسپرے پینٹ کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ گردوارہ کے سراغ رساں کیمروں کی ویڈیو فلم کے ذریعہ امکان ہے کہ خاطیوں کی شناخت کی جاسکے گی، لیکن انھوں نے کہا کہ ہم پولیس سے ربط پیدا نہیں کریں گے۔ گردوارہ کے عملہ کے ارکان محفوظ ہیں اور ہمیں کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا۔ کنڈولا نے کہا کہ ہم اس بات میں یقین نہیں رکھتے کہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے کوئی فائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس واقعہ کو ایک موقع تصور کریں اور انھیں گردوارہ میں مدعو کریں، کیونکہ گردوارہ کے دروازے ہر عقیدے، مذہب اور پس منظر کے افراد کے لئے کھلے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT