Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / کینیڈا میں 2 ملازمین پولیس فائرنگ میں زخمی مشتبہ حملہ آور کی نعش دستیاب

کینیڈا میں 2 ملازمین پولیس فائرنگ میں زخمی مشتبہ حملہ آور کی نعش دستیاب

مونٹریال۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ دو ملازمین پولیس کینیڈا میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ البرٹا میں پیش آیا۔ حملہ آور کی تلاش کے بعد اس کی نعش دستیاب ہوئی۔ دونوں پولیس عہدیداروں نے سینٹ البرٹا کے ایک جوئے خانہ کے پارکنگ کے مقام پر سرقہ کی ہوئی ایک کار دیکھی۔ اس سے پہلے کہ وہ کار کے قریب پہنچتے، انھیں کار می

مونٹریال۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ دو ملازمین پولیس کینیڈا میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ البرٹا میں پیش آیا۔ حملہ آور کی تلاش کے بعد اس کی نعش دستیاب ہوئی۔ دونوں پولیس عہدیداروں نے سینٹ البرٹا کے ایک جوئے خانہ کے پارکنگ کے مقام پر سرقہ کی ہوئی ایک کار دیکھی۔ اس سے پہلے کہ وہ کار کے قریب پہنچتے، انھیں کار میں سوار حملہ آور نے گولی مارکر زخمی کردیا۔ مشتبہ حملہ آور جس کی عمر 30 سال تھی، فرار ہوگیا، لیکن اس کا ایک خالی مکان تک جو قریب ہی واقع تھا، پیچھا کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس کو مکان سے فائرنگ کی آواز سنائی دی اور مکان میں جانے پر حملہ آور کی نعش دستیاب ہوئی۔ دونوں زخمی پولیس عہدیدار دواخانہ میں ہیں جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

TOPPOPULARRECENT