Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کینیڈا کے راؤنک کا شاندار مظاہرہ

کینیڈا کے راؤنک کا شاندار مظاہرہ

فیڈرر کو حیرت انگیز شکست دیتے ہوئے برسبین فائنل جیت لیا
برسبین ۔10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے میلوز راؤنک نے حیرت انگیز طور پر راجر فیڈرر کو 6-4، 6-4 سے ہراکر برسبین انٹرنیشنل فائنل جیت لیا۔ 25 سالہ راؤنک نے 17 مرتبہ گرانڈ سلام چمپین رہنے والے فیڈرر کے خلاف ہر سیٹ میں ایک کامیابی حاصل کی اور گزشتہ 11 مقابلوں میں فیڈرر کے خلاف یہ ان کی دوسری کامیابی رہی۔ ٹورنمنٹ کے آغاز سے ہی فیڈرر کسی قدر علیل تھے ، اس کے باوجود ہر راؤنڈ میں ان کا مظاہرہ بہتر ہوتا جارہا تھا، لیکن آج راؤنک نے پوری طاقت کے ساتھ سروس کی اور فیڈرر کیلئے کوئی موقع نہیں چھوڑا۔ اس کامیابی نے راؤنک کو اے ٹی پی ٹور میں 8 واں خطاب دلایا اور گزشتہ سال کے فائنل کے نتیجہ کو اُلٹ دیا جبکہ 34 سالہ فیڈرر نے 3 سیٹوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ آج فیڈرر کا مقابلہ انتہائی ناقص رہا اور ان کی سرویس بھی 55% دیکھی گئی۔ ٹاپ سیڈ کو پانچویں گیند میں دو بریکس پوائنٹس بچانے پڑے اور پہلے سیٹ میں پھر اس کے بعد نویں سیٹ میں بھی انہیں دو بریکس پوائنٹس بچانے پڑے۔ انہوں نے پہلی مرتبہ بریک پوائنٹ کو اگرچہ بچالیا لیکن ان کا ہاتھ نیٹ تک پہنچ گیا تھا جبکہ اس وقت وہ 4-5 سے پیچھے تھے۔راؤنک کو سرویس میں کوئی مشکل درپیش نہیں ہوئی اور پہلا سیٹ انہوں نے 41 منٹ میں جیت لیا۔

TOPPOPULARRECENT