Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / کینیڈا کے وزیر دفاع کا خفیہ دورہ عراق

کینیڈا کے وزیر دفاع کا خفیہ دورہ عراق

اوٹاوا۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے وزیر دفاع ہرجیت ساجن نے عراق کا خفیہ دورہ کیاجس کی تصدیق کردش میڈیا نے بھی کی ہے۔ انہوں نے ٹاؤن آف ار بل میں وقت گزارا اور میڈیا کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی۔ واضح رہے کہ اس دورے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں کی گئی تھی، ابھی تک اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ عراق کیوں گئے ہیں۔ تاہم ان کی وہاں سے جاری کردہ تصاویر نے ان کی وہاں پر موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا میں تذکرہ کیا جا رہا ہے کہ وہ عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فضائی امداد کے حوالے سے بات چیت کرنے گئے ہیں۔ ٹروڈوحکومت نے CF-18 عراق سے واپس بلانے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اوراس حوالے سے عمل درآمد ہو رہا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT