Monday , November 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / کینیڈا کے 14 جونیر ہاکی کھلاڑیوں کی بس حادثے میں موت

کینیڈا کے 14 جونیر ہاکی کھلاڑیوں کی بس حادثے میں موت

ہمبولڈٹ ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کی ایک جونیر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیو ںکو لے جارہی بس سسکا چیوان کے دیہی علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جن میں 14 کھلاڑیوں کی موت ہوگئی۔ یہ اطلاع کینیڈا کے میڈیا نے پولیس ذرائع کے حوالے سے دی ہے۔ اطلاع کے مطابق اس حادثہ میں 14 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثہ کا شکار بس ہمبولڈٹ بران کوس کے کھلاڑیوں کو لے جارہی تھی۔ ٹیم کو سسکا چیوان جونیر ہاکی لیگ میں نیاون ہاکسی کے خلاف پلے آف مقابلہ کھیلنا تھا۔ اس پورے حادثہ کی جانچ کررہی کینیڈین پولیس نے حادثہ میں ہلاک اور زخمی ہوئے افراد کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور بس کے ٹکرانے سے بڑا حادثہ ہوا ہے۔ بران کوس ٹیم کے صدر گاریگر نے کینیڈا کے سرکاری ذرائع سی بی سی سے کہا کہ یہ اتنا بڑا حادثہ ہے جس کے بارے میں ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ واضح رہے کہ اس ٹیم میں 16 سے 21 سال کی عمر کے 24 کھلاڑی تھے۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نوجوان کھلاڑیوں سے جڑی اس دردناک حادثے پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ ٹروڈو نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’میں گمان بھی نہیں کرسکتا کہ ان کے والدین پر کیا گذر رہی ہوگی، ہمبولڈٹ سماج اور اس بھیانک حادثے سے متاثر سبھی لوگوں کے ساتھ نیک تمنائیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT