Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / کینیڈین۔ امریکی خاندان کی رہائی پاکستان کا قابل ستائش اقدام : پنس

کینیڈین۔ امریکی خاندان کی رہائی پاکستان کا قابل ستائش اقدام : پنس

واشنگٹن۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کئے گئے اقدام کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایک اہم موقع پر پاکستان نے بالکل مناسب قدم اٹھایا جو دراصل دہشت گردی کے خلاف اٹھایا جانے والا بالکل صحیح قدم ہے۔ مائیک پنس کا اشارہ کینیڈین۔ امریکن خاندان کی حقانی نیٹ ورک سے رہائی کی جانب تھا جنہیں پانچ سال بعد رہائی نصیب ہوئی۔ پاکستانی فورسیس نے جمعرات کے روز ایک اہم آپریشن انجام دیتے ہوئے امریکی شہری کیٹلان کو کمین اور ان کے کینیڈین شوہر جوشوا بوئیل کو ان کے تین بچوں کے ساتھ رہا کروایا جو میں حقانی نیٹ ورک کی قید کے دوران پیدا ہوئے۔ پنس کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کچھ کلیدی کارناموں کی ایک فہرست پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بین الاقوامی سطح پر بھی اہم کارنامے انجام دے رہا ہے کیونکہ پاکستان نے جو بھی کیا ہے، وہ دراصل صدر ٹرمپ کے اس مطالبہ کا جواب ہے جہاں صدر موصوف نے پاکستان سے خواہش کی تھی کہ دہشت گردی کے قلع قمع کے لئے وہ مزید موثر اقدامات کرے۔

TOPPOPULARRECENT