Monday , April 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / کین ہینسن گولڈ میڈل جیتنے والے معمر ترین اتھیلیٹ

کین ہینسن گولڈ میڈل جیتنے والے معمر ترین اتھیلیٹ

گولڈ کوسٹ ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کین ہینسن 68 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ مقابلوں میں شرکت کرنے کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے آسٹر یلیا کے معمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ براڈ بیچ بولز کلب میں ٹرپلز اوپن بول ایونٹ کے فائنل میں انہوں نے جوش تھرونٹن اور ٹونی بونیل کے ساتھ نیوزی لینڈ کے بروس ویک فیلڈ، بیری وینکس اور مارک نوبیل کو 14-13 سے شکست دے کر پہلا مقام حاصل کیا جبکہ جنوبی افریقہ نے برونز میڈل جیتا۔ واضح رہے کہ کین ہینسن سے قبل گولڈ میڈل حاصل کرنے والے معمر کھلاڑی کا اعزاز ڈوروتھی رچی کو حاصل تھا۔

TOPPOPULARRECENT