Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / کیوبا اور امریکہ کے درمیان کمرشیل پروازوں کا معاہدہ

کیوبا اور امریکہ کے درمیان کمرشیل پروازوں کا معاہدہ

واشنگٹن۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور کیوبا کے درمیان 50 سال سے زیادہ عرصے کے بعد پہلی مرتبہ تجارتی پروازوں کے دوبارہ آغاز کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان چند چارٹر پروازوں کا سلسلہ تو ہے لیکن اس نئے معاہدے کے بعد اب یومیہ 110 کے قریب پروازوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ جاریہ سال خزاں میں ان نئی پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ کیوبا اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری کا یہ تازہ دور تصور کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کی ٹرانسپورٹیشن کے وزیر اینتھونی فاکس نے کہا کہ کیوبا کے ساتھ تعلقات کے لیے امریکی کوششوں میں کمرشل پروازیں ایک اہم سنگ میل ہے ۔کیوبا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اڈیل روڈریگز نے اسے ایک ’نیا دور‘ قرار دیا ہے۔ تقریباً ایک سال قبل جب سابقہ سرد جنگ کے دشمنوں نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنا شروع کیے تھے اس کے بعد یہ ایک بہت اہم قدم ہے۔ امریکہ نے سال 1960ء میں کیوبا پر تجارتی پابندی عائد کی تھی۔ جس کے بعد 2014 ء میں صدر امریکہ اوباما اور کیوبا کے راؤل کاسٹرو نے اعلان کیا تھا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا آغاز کریں گے۔سفارت خانہ کی تقریب میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شرکت کی تھی جس کے بعد وہ 70 سالوں میں کیوبا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی وزیر خارجہ بھی بن گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں امریکی شہری پہلے ہی کیوبا کے جزیروں میں سیاحت کیلئے موجود ہیں اور وہاں کے ہوٹل اور ہاسٹلس کئی کئی مہینوں کیلئے بْک ہورہے ہیں۔

طالبان سے مذاکرات کی تاریخ اسی ماہ متوقع ہے، افغان وزارت خارجہ
کابل۔ 17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تاریخ جاریہ ماہ کے آخر تک طئے ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چار ملکی گروپ افغانستان اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تاریخ طئے کرنے کی کوشش کررہا ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تاریخ 23 فروری کے اجلاس میں طے ہوگی۔ چار ملکی تعاون گروپ کا چوتھا اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہوگا، چار ملکی تعاون گروپ میں پاکستان، افغانستان، امریکہ اور چین شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT