Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / کیوین پیٹرسن، پنڈلی پر زخم کے بعد آئی پی ایل سے باہر

کیوین پیٹرسن، پنڈلی پر زخم کے بعد آئی پی ایل سے باہر

پونے۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے سابق بیٹنگ اسٹار کیوین پیٹرسن پنڈل پر زخم آنے کے بعد انڈین پریمیئر لیگ سے خارج ہوگئے ہیں جس سے رائزنگ پونے سوپر جینٹس کو زبردست دھکا لگا ہے جو اپنی مہم بحال کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ رائیل چیلنجرس بنگلور کے خلاف جمعہ کو کھیلے گئے ایک میچ کے دوران پیٹرسن کی دائیں پنڈلی پر زخم آئے تھے جس کے بعد انہیں فیلڈ سے ہٹا لیا گیا تھا اور اب اعلان کیا گیا ہے کہ وہ بے پناہ دولت سے مالامال آئی پی ایل ٹورنمنٹ کے بانی میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ پیٹرسن نے انسٹیگرام پر لکھا کہ ’’ہندوستان سے باہر! زخموں نے کام تمام کردیا۔ میری پنڈلی میں گہرا زخم آیا ہے۔ عظیم ساتھی بچوں (کھلاڑیوں) کو چھیڑ جانے پر افسوس ہے لیکن بہت جلد میں اپنے خاندان کے ساتھ واپسی کا متمنی ہوں‘‘۔ انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ ڈریسنگ روم میں وہیل چیر پر بیٹھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT