Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / کیویٹوا نے قطر اوپن جیت لیا

کیویٹوا نے قطر اوپن جیت لیا

قطر۔۔19فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) قطر ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں چیک جمہوریہ کی پیٹرا کوویٹووا نے اسپین کی گاربائن موگوروزاکو ہراکرایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ قطر ٹینس ٹورنمنٹ کے فائنل میں کویٹوا اورگاربائن کے درمیان مقابلہ کافی سخت رہا۔اسپینی کھلاڑی نے پہلا سٹ 6-3 سے اپنے نام کیا۔کویٹووا نے دباؤ نہ لیتے ہوئے واپسی کی اور دوسرا سٹ 6-3 سے جیت لیا۔ تیسرے سٹ میں بھی کویٹووا نے اپنی حریف کو جم کر نہ کھیلنے نہ دیا۔ انہوں نے 6-4 سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔

TOPPOPULARRECENT