Monday , June 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / کیپ ٹاؤن ٹسٹ تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

کیپ ٹاؤن ٹسٹ تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر

کیپ ٹاؤن؍نئی دہلی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور جنوبی آفریقہ کے درمیان پہلے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگئی۔ کیپ ٹاؤن میں مسلسل بارش کی وجہ سے تیسرے دن ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی اور گراؤنڈ فیلڈ گیلا ہوجانے کے سبب امپائرس نے تیسرے دن کا کھیل منسوخ کردینے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اس ٹسٹ میں جنوبی آفریقہ کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔ ہاردک پانڈیا (93) کی بار ی اور بھونیشور کمار (24) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلئے 99 رنز کی شراکت داری کی بدولت ٹیم انڈیا میچ کے دوسرے دن لڑکھڑاتے ہوئے پہلی اننگز میں 209 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ میچ کے دوسرے دن چائے کے وقفہ کے بعد ہندوستان کی پہلی باری 73.4 اوورس میں 209 رنز پر ختم ہوئی۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر جنوبی آفریقہ کو 77 رنز کی سبقت حاصل ہوئی۔ جواب میں دوسرے دن اسٹمپس کے وقت جنوبی آفریقہ کی دوسری اننگز کا اسکور 2 وکٹس پر 65 رنز تھا۔ دوسرے دن ہاشم آملہ 4 اور نائٹ واچ مین کاگیسو رباڈا 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے مگر میچ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT