Tuesday , December 18 2018

کی حیدرآباد ۔ دہلی فلائٹ خدمات کا آغازVistara

جی ایم آر سے اظہارِ تشکر ، مسافرین کو حتی المقدور سہولتیں فراہم کرنے کا عزم

جی ایم آر سے اظہارِ تشکر ، مسافرین کو حتی المقدور سہولتیں فراہم کرنے کا عزم
حیدرآباد۔ یکم مارچ (پریس نوٹ) وِستارا (Vistara) نے حیدرآباد۔ دہلی یومیہ فلائٹ خدمات کا آغاز 9 جنوری 2015ء سے کیا ہے جس کے تحت ہفتہ میں 68 فلائٹس چلائی جائیں گی۔ وستارا نے گوا میں 20 فروری سے آغاز کردہ خدمات میں ہفتہ واری بنیاد پر 164 فلائٹ کی خدمات جاری ہیں۔ وستارا نے اب دہلی تا حیدرآباد کے درمیان دوہری آمد و رفت خدمات کو شروع کیا ہے کیونکہ مسافرین کی جانب سے اس کی مانگ بڑھ گئی تھی۔ مسٹر پھیٹیک چیف ایگزیکٹیو آفیسر وِستارا نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی ۔ حیدرآباد کے درمیان مسافرین کو دیئے گئے تیقن کے مطابق خدمات کو بہتر سے بہتر اور بروقت بنانے کی بھرپور مساعی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد تجارت کیلئے ایک بہترین مقام ہے جہاں پر اے ٹی ایف سیلس ٹیکس اہم رول رہتا ہے۔ انہوں نے جی ایم آر سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ایم آر سے کمپنی کو اچھا ردعمل ملا ہے چونکہ حیدرآباد کو ہندوستان کے تین ٹاپ ایرپورٹ میں مسلسل چھٹویں مرتبہ بہترین ایرپورٹ کا اعزاز ملا ہے۔ اسی دوران ایس جی کے کیشور سی ای او جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ حیدرآباد نے بتایا کہ وہ جی ایچ آئی اے ایل کی جانب سے وستارا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید ظاہر کی کہ وستارا اپنی بہترین خدمات کے ذریعہ مسافرین کو اچھی خدمات کے ذریعہ اچھا نام حاصل کریں گے۔ وستاراا نے اپنی خدمات میں اضافہ کرتے ہوئے آج اندرون ایک ماہ آمد و روانگی پر ملٹی پل موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وستارا عنقریب مزید مقامات کیلئے خدمات فراہم کرنے کی تجویز رکھتا ہے۔ وستارا دہلی تا حیدرآباد خدمات کے تحت فلائٹس کی آمدورفت کے اوقات کار میں یو کے 829 فلائٹ 0640 بجے روانہ ہوکر 0850 کو پہونچے گی۔ اس کے علاوہ یو کے 819 فلائٹ 0845 بجے روانہ اور 1055 کو پہونچے گی، جبکہ یو کے 879 فلائٹ 1715 بجے روانہ اور 1920 بجے آمد ہوگی۔ اس کے علاوہ حیدرآباد تا دہلی 14 خدمات کے تحت یو کے 830 کی 0930 پر روانگی 0930 بجے آمد، یو کے 824 کی 1135 بجے روانگی اور 1345 بجے آمد اور یو کے 870 کی 2000 بجے روانگی اور 2215 بجے آمد ہوگی۔ اسی طرح وستارا نے مزید کئی خدمات کا آغاز کیا ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے www.airvistara.com ملاحظہ کریں یا پھر فون نمبر 9871285557 پر ربط کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT