Wednesday , December 19 2018

کی مفت کوچنگEd-CET-2015 اقلیتی طبقات کیلئے

حیدرآباد ۔ 25 اپریل (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور، ڈائرکٹر سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز، عثمانیہ یونیورسٹی زیرسرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کے بموجب Ed-CET-2015 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کیلئے حسب ذیل مراکز پر 9 مئی تا 4 جون 2015ء مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس کے مراکز مرکز تعلیمی ترقی برا

حیدرآباد ۔ 25 اپریل (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور، ڈائرکٹر سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائناریٹیز، عثمانیہ یونیورسٹی زیرسرپرستی محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کے بموجب Ed-CET-2015 میں شرکت کرنے والے اقلیتی طبقات کے امیدواروں کیلئے حسب ذیل مراکز پر 9 مئی تا 4 جون 2015ء مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس کے مراکز مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات، نظام کالج، حیدرآباد، گورنمنٹ جونیر کالج فار بوائز، قلعہ روڈ، نظام آباد، این ٹی آر گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، محبوب نگر اور گورنمنٹ ہائی اسکول ظہیرآباد شامل ہیں۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو Ed-CET-2015 کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں، حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے درخواست فارم دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ 07-05-2015ء تک مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں۔ ایسے امیدوار جنہوں نے ایڈسیٹ کیلئے درخواستیں داخل کی ہیں، وہ اس کوچنگ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ سنٹر ہذا کی جانب سے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کی گئی ہے جبکہ دوران کوچنگ طلباء و طالبات کو کورس میٹریل بھی دیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT