Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کے آر نندن تلنگانہ ریاست کے ویجلنس کمشنر مقرر

کے آر نندن تلنگانہ ریاست کے ویجلنس کمشنر مقرر

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ویجلینس کمشنر کا تقرر کردیا ہے۔ مسٹر کے آر نندن ( آئی پی ایس ) ریٹائرڈ کو تلنگانہ کا پہلا ویجلینس کمشنر مقرر کیا گیا۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج احکامات جاری کئے۔ مسٹر کے آر نندن کی میعاد تین سال کی ہوگی تاہم اس میں پانچ سال تک توسیع کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد ابھی تک علحدہ ویجلینس کمیشن قائم نہیں کیا گیا تھا۔ قبل ازیں حکومت نے علحدہ احکامات جاری کرتے ہوئے تلنگانہ ویجلینس کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا جس کے بعد ایک اور جی او جاری کرتے ہوئے کے آر نندن کو ویجلینس کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT