Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کے ایم خاں مرحوم کے فرزند ایم این خاں بودھن سے وائی ایس آر کانگریس امیدوار

کے ایم خاں مرحوم کے فرزند ایم این خاں بودھن سے وائی ایس آر کانگریس امیدوار

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اپریل : ( راست ) : مسٹر ایم این خان ( اشفاق خان ) فرزند کے ایم خان ایم پی مرحوم کو وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے صدر مسٹر جگن ریڈی نے حلقہ اسمبلی بودھن ( نظام آباد ) سے 2014 کے عام اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ مسٹر ایم این خان نے صدر و ائی ایس آر کانگریس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بودھن حلقے کی عوام کی خدمت کے لیے رات دن ایک کردیں گے چوبیس گھنٹے وہ عوام کے درمیان رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد مرحوم کے ایم خان ایم پی نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی ۔ خاص طور سے مسلمانوں و دیگر اقلیتوں اور مسلم ممالک کے لیے انہوں نے جو خدمات انجام دی تھیں وہ اظہر من الشمس ہیں وہ بھی حلقہ بودھن کے مسلمانوں و دیگر اقلیتوں اور ابنائے وطن کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکنہ سعی و جہد کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT