Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کے تارک راما راؤ اپنے والد کے سی آر کے سیاسی وارث : کویتا

کے تارک راما راؤ اپنے والد کے سی آر کے سیاسی وارث : کویتا

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( آئی این این ) : ٹی آر ایس ایم پی کے کویتا نے کہا کہ ان کے بھائی اور پنچایت راج وزیر کے تارک راما راؤ دراصل اپنے والد اور چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے حقیقی سیاسی وارث ہیں ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ کے ٹی آر نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں ٹی آر ایس کے لیے کامیاب مہم چلائی ۔ کے ٹی آر کی حکمت عملی کی وجہ سے ہی ٹی آر ایس کے حق میں 99 سیٹیں آئی ہیں ۔ ان نتائج نے حیدرآباد میں سیاسی منظر کو یکسر تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے تمام مذاہب ذات پات اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا جن کے ووٹ ٹی آر ایس کے حق میں ڈالے گئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT