Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا عنقریب احیاء

کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا عنقریب احیاء

میدک ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مسٹر ایم پدما دیویکا ریڈی نے میدک ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے مقامی اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، رورل پولیس اسٹیشن اور اپنے حلقہ اسمبلی سے منڈل رامائم پیٹ کے مختلف مقامات کومٹ پلی، کستوربا گرلز اسکول اور فائر اسٹیشن کے احاطہ میں سرسبز شاداب اسکیم ’’

میدک ۔ 8 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مسٹر ایم پدما دیویکا ریڈی نے میدک ٹاؤن کا دورہ کرتے ہوئے مقامی اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، رورل پولیس اسٹیشن اور اپنے حلقہ اسمبلی سے منڈل رامائم پیٹ کے مختلف مقامات کومٹ پلی، کستوربا گرلز اسکول اور فائر اسٹیشن کے احاطہ میں سرسبز شاداب اسکیم ’’ہریتاہارم‘‘ کے تحت شجرکاری کی۔ احاطہ ڈگری کالج فار ویمنس میدک میں شجرکاری کرنے کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت عنقریب کے جی تا پی جی مفت تعلیم کا احیاء عمل میں لانے والی ہے، جس کیلئے سنجیدہ ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن کی سرکاری عمارت کی تعمیر کیلئے عنقریب ایک علحدہ اراضی فراہم کرلی جائے گی۔ بعدازاں انہوں نے میدک رورل پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں شجرکاری کی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پولیس اسٹیشن کی باونڈری وال کی تعمیر کیلئے عنقریب رقمی منظوری دی جائے گی۔ علاوہ ازیں میدک رورل سرکل انسپکٹر کے لئے علحدہ عمارت بھی تعمیر کی جائے گی اور اسی احاطہ میں پولیس اہلکاروں کے کوارٹرس بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر رورل راما کرشنا، صدرنشین بلدیہ ملکارجن گوڑ، وائس چیرمین راگی اشوک، تحصیلدار میدک وجئے لکشمی، کالج لکچررس کرانتی کرن، ناگارانی، جیوتی بھی موجود تھے۔ بعدازاں صدرنشین بلدیہ مسٹر ملکارجن گوڑ نے برانچ لائبریری کے احاطہ میں شجرکاری کی۔ اس موقع پر کرشنا ریڈی، کونسلر خواجہ سہیل محی الدین، لائبریرین کشن گوڑ بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT