Thursday , October 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کے دھرما ریڈی نے بحیثیت ضلع کلکٹر میدک جائزہ لے لیا

کے دھرما ریڈی نے بحیثیت ضلع کلکٹر میدک جائزہ لے لیا

جوائنٹ کلکٹر ناگیش ریڈی، ڈی آر او راملو و دیگر نے مبارکباد پیش کی
میدک۔/15 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر کے دھرما ریڈی نے میدک کلکٹریٹ پہنچ کر بحیثیت ضلع کلکٹر اپنا جائزہ حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ اضلاع کی تشکیل جدید کے موقع پر میدک کو ضلع ہیڈکوارٹر کا درجہ دیتے ہوئے حکومت تلنگانہ نے میدک میں بحیثیت آرڈی او خدمات انجام دینے والی آئی اے ایس عہدیدار محترمہ بھارتی ہولیکری کو بحیثیت ضلع کلکٹر مقرر کیا تھا۔ ریاست میں حال ہی میں آئی اے ایس عہدیداروں کے پیش آئے تبادلوں کے موقع پر بھارتی ہولیکری کا تبادلہ ایم سی ایچ حیدرآباد عمل میں آیا تھا۔ تب سے سنگاریڈی کے ضلع کلکٹر مانک راج یہاں بحیثیت انچارج خدمات انجام دے رہے تھے۔ مانک راج کا تبادلہ سکریٹریٹ عمل میں آیا۔ اس لئے حکومت نے ضلع میڑچل پر بحیثیت جوائنٹ کلکٹر خدمات انجام دینے والے کے دھرما ریڈی کو ترقی دیتے ہوئے ضلع کلکٹر میدک مقرر کیا۔ ضلع کلکٹر کے جائزہ لیتے وقت جوائنٹ کلکٹر ناگیش ریڈی، ڈی آر او راملو، آر ڈی او ایم ناگیش کے علاوہ صدر ضلع ٹی این جی اوز مسٹر شیام راؤ نے گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دیگر ضلعی عہدیدار مسرز ایم اے قدیر ڈی ٹی او، ایکزیکیٹو انجینئر پنچایت راج مسٹر وینکٹیشورلو ضلع سمکیات آفیسر لکشمی نارائن، ضلع جنگلات آفیسر محترمہ پدمجا رانی، ضلع ایس ٹی ویلفیر آفیسر مسٹر کوٹیا جی، ای ای آبپاشی مسٹر ایسیا کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT