Wednesday , December 19 2018

کے زیر اہتمام کامرس ٹیلنٹ سرچ ٹسٹICAI

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس کی جانب سے کلاس 10 تا 12 اور ڈگری کے طلبہ میں کامرس کی تعلیم کو مقبول بنانے کے سلسلہ میں مشہور کامرس ٹیلنٹ سرچ ٹسٹ ، ICAI Commerce Wizard 2017 کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ بتاتے ہوئے آئی سی اے آئی کے سابق صدر ایم دیوراج ریڈی ، مسٹر چھینگل ریڈی چیرمین حیدرآباد برانچ آف ایس آئی آر سی ، آئی سی اے آئی نے کہا کہ اس سال اس ٹسٹ کے لیے 10 تا 12 کلاس طلبہ اور بی کام ، بی بی اے ، بی ایم ایس کے ڈگری طلبہ کے لیے رجسٹریشنس کا آغاز ہوگیا ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو اس ٹسٹ کے لیے رجسٹریشن فارم ویب سائٹ icw.icai.org پر پر کرنا ہوگا ۔ اس کی آخری تاریخ 14 جنوری ہے اور دیرینہ فیس کے ساتھ 19 جنوری اس ٹسٹ کیلئے فیس 100 روپئے ہے اور دیرینہ فیس 150 روپئے ۔ یہ ٹسٹ 21 جنوری کو منعقد کیا جائے گا ۔ جس میں 100 سوالات آبجکٹیو ٹائپ میں ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT