Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آردہلی روانہ ، صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

کے سی آردہلی روانہ ، صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

چندرا بابو نائیڈو پر تلنگانہ میں بالادستی کیلئے وینکیا نائیڈو سے ساز باز کا الزام

چندرا بابو نائیڈو پر تلنگانہ میں بالادستی کیلئے وینکیا نائیڈو سے ساز باز کا الزام
حیدرآباد /6 جون ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج دو روزہ دورہ پر نئی دہلی روانہ ہوگئے ۔ تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ دہلی ہے جہاں وہ صدر جمہوریہ پرنم مکرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر کئی مرکزی وزراء سے ملاقات کریں گے ۔ وہ ملک کی 29 ویں ریاست کیلئے مزید فنڈز اور دیگر ریاستوں کے مطابق تلنگانہ کی ترقی کیلئے مکمل تعاون کی درخواست کریں گے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ کی مکمل تائد کا پہلے ہی اعلان کیا تھا اور کے سی آر کو بحیثیت چیف منسٹر ان کی حلف برداری کے موقع پر مبارکباد بھی دی تھی ۔ کے سی آر دہلی میں اپنے قیام کے دوران تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پولاورم پراجکٹ کے تحت 7 منڈلوں کو ریاست آندھراپردیش کے حوالے کئے جانے کے خلاف مرکز پر دباؤ ڈالیں گے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ کے سی آر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سے اس بات کی شکایت کریں گے کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے باوجود ایک مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کی ایما پر تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے بالادستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کے سی آر مسلسل یہ الزام عائد کر رہے ہیں کہ تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو اس علاقہ میں اپنے سیاسی غلبہ اور بالادستی کیلئے بی جے پی کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو سے ساز باز کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT