Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر ،نا انصافی نہیں کریں گے:محمد ابراہیم

کے سی آر ،نا انصافی نہیں کریں گے:محمد ابراہیم

حیدرآباد۔/9مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ این جی اوز قائد مسٹر سرینواس گوڑ کو محبوب نگر حلقہ اسمبلی سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ٹکٹ کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائد مسٹر محمد ابراہیم نے بتایا کہ وہ حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے خود انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے اس اعلان کے بعد تلنگانہ راشٹرا سمیتی کیڈر میں ب

حیدرآباد۔/9مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ این جی اوز قائد مسٹر سرینواس گوڑ کو محبوب نگر حلقہ اسمبلی سے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ٹکٹ کی اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی آر ایس قائد مسٹر محمد ابراہیم نے بتایا کہ وہ حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے خود انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کے اس اعلان کے بعد تلنگانہ راشٹرا سمیتی کیڈر میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہوچکی ہے۔ جناب محمد ابراہیم نے بتایاکہ انہیں صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے پوری امید ہے کہ وہ ان کے ساتھ ناانصافی نہیں کریں گے اور ان ہی کو دوبارہ حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے ٹی آر ایس امیدوار بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی قائد سرینواس گوڑ کو امیدوار بنائے جانے کی اطلاعات کی تاحال کوئی توثیق نہیں ہوئی ہے اسی لئے وہ مایوس نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع محبوب نگر میں اگر کسی حلقہ سے مسٹر سرینواس گوڑ مقابلہ کرتے ہیں تو کوئی غلط بات نہیں ہے۔ لیکن حلقہ اسمبلی محبوب نگر سے وہ گذشتہ ضمنی انتخابات میں معمولی ووٹوں کے فرق سے شکست سے دوچار ہوئے تھے۔ جناب محمد ابراہیم نے بتایا کہ مسٹر سرینواس گوڑ ریاست تلنگانہ میں کسی بھی حلقہ سے مقابلہ کرتے ہوئے منتخب ہوسکتے ہیں جبکہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے حلقہ اسمبلی محبوب نگر میں اپنے کیڈر کے ساتھ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے بیانر پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT