Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کے سی آر ، چندرا بابو نچلی سطح کی سیاست میں ملوث

کے سی آر ، چندرا بابو نچلی سطح کی سیاست میں ملوث

کریم نگر۔/10جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوٹ برائے ووٹ معاملہ میں پچھلے دنوں جو حالات پیدا ہوچکے ہیں ان بدترین حالات میں چندرا بابو نائیڈو اور کے چندر شیکھر راؤ دونوں کو اقتدار پر رہنے کا حق نہیں رہ گیا ہے کیونکہ دونوں نچلی سطح کی سیاست میں ملوث ہوچکے ہیں۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کے مرتنجیم نے یہاں مقامی کانگریس پارٹی کے دفتر میں میڈی

کریم نگر۔/10جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نوٹ برائے ووٹ معاملہ میں پچھلے دنوں جو حالات پیدا ہوچکے ہیں ان بدترین حالات میں چندرا بابو نائیڈو اور کے چندر شیکھر راؤ دونوں کو اقتدار پر رہنے کا حق نہیں رہ گیا ہے کیونکہ دونوں نچلی سطح کی سیاست میں ملوث ہوچکے ہیں۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کے مرتنجیم نے یہاں مقامی کانگریس پارٹی کے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر اور چندرا بابو نائیڈو دونوں نے آئین و دستور کے مطابق حلف لیا تاہم دونوں بھی بدعنوانیوں میں ملوث ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ برائے ووٹ اسکام میں ریونت ریڈی کے پھنس جانے کے بعد چندرا بابو نائیڈو کے آڈیو کیسٹ کے بارے میں واضح کرنے کے بجائے چندرا بابو نائیڈو ان کے فون ٹیاپنگ کی بات کررہے ہیں اور حیدرآباد کو مشترکہ راجدھانی کہہ کر اس کا رُخ موڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چندرا بابو نائیڈو کے پاس کے سی آر کی بدعنوانیوں کی تفصیلات ہوں تو عوام کے سامنے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم نے ایک ایم ایل سی نشست کیلئے کروڑہا روپئے رشوت پیش کی تب ٹی آر ایس نے کس طرح سے پانچ ایم ایل سیز کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر نے تلنگانہ جدوجہد کے دوران جس طرح سے بتکماں پیرولاپنڈ کھیلتے ہوئے تماشے کئے اسی طرح کا تماشہ اب وہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں قائدین نے دونوں ریاستوں کا مذاق بناکر رکھ دیا ہے جبکہ دونوں قائدین نے ریاستوں کی سیاست کو انتہائی نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT