Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر اچانک محمد سلیم کے گھر پہنچ گئے‘ اقلیتی مسائل پر تبادلہ خیال

کے سی آر اچانک محمد سلیم کے گھر پہنچ گئے‘ اقلیتی مسائل پر تبادلہ خیال

اجمیرمیں حیدرآبادی زائرین کیلئے اقامت خانہ کی تعمیر کیلئے 5کروڑ روپئے مختص محمدسلیم کو اہم ذمہ داری‘ ہریش راؤ کے ساتھ حکومت راجستھان سے بات چیت کی ہدایت

اجمیرمیں حیدرآبادی زائرین کیلئے اقامت خانہ کی تعمیر کیلئے 5کروڑ روپئے مختص محمدسلیم کو اہم ذمہ داری‘ ہریش راؤ کے ساتھ حکومت راجستھان سے بات چیت کی ہدایت
حیدرآباد۔7 اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی میں اپنی گرفت منوانے کے بعد محمد سلیم اب ٹی آر ایس میں بھی مستحکم موقف و منفرد شناخت بنانے میں کامیاب ثابت ہورہے ہیں جس کی مثال کل عیدالضحیٰ کے موقع پر نظر آئی جہاں عیدملاپ کیلئے خود چیف منسٹر اپنی کابینہ کے ہمراہ رکن قانون ساز کونسل محمد سلیم کی قیامگاہ پہنچ گئے ‘ یہ بات شہر کے سیاسی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیوں کا سبب بن گئی ۔ زائد از ایک گھنٹے تک محمد سلیم کی قیام گاہ پر توقف کیا ۔ اس دوران تلنگانہ ریاست میں پارٹی موقف اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے تعلق سے کافی دیر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محمد سلیم سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد اپنی دیرینہ خواہش کا ان سے تذکرہ کیا اور انہیں اجمیر شریف کی نئی ذمہ داری تفویض کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے علحدہ ریاست کی تشکیل کے بعد اپنے ارکان کے ہمراہ درگاہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی زیارت کا ارادہ کیا تھا اور منت پوری ہونے کے بعد وہ ایک خصوصی ٹرین کے ذریعہ اجمیر شریف میں حاضری کی خواہش رکھتے ہیں

اور امکان ہے کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر اپنی کابینہ کے چند ارکان کے ساتھ اجمیر شریف کی زیارت کریں گے ۔ انہوں نے رکن قانون ساز کونسل محمد سلیم سے کہا کہ وہ 5 کروڑ روپئے کے اخراجات سے اجمیر شریف میں عمارت کے قیام کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ تلنگانہ کے زائرین کو سہولت حاصل ہو۔ اس منصوبہ کیلئے انہوں نے محمد سلیم کو ہدایت دیکہ وہ ریاستی وزیر ہریش راؤ کے ہمراہ راجستھان حکومت سے رابطہ قائم کرے اور اراضی کے حصول کیلئے کوشش کریں ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے ہمراہ محمد سلیم کی قیام گاہ پہنچنے والوں میں چیف سکریٹری ‘ بلدیہ کمشنر ‘ پولیس کمشنر ‘ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر راجیا ‘ ڈی سی پی انوراگ شرما کے علاوہ ریاستی وزراء ای راجندر ‘ ہریش راؤ ‘ جوگو رامنا ‘ ارکان پارلیمان سمن ‘ کے کیشو راؤ کے علاوہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے اراکین اسمبلی و اراکین پارلیمان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT