Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر تلنگانہ کے عظیم قائد ، نئی ریاست کی خوشحالی کے لیے دعائیں

کے سی آر تلنگانہ کے عظیم قائد ، نئی ریاست کی خوشحالی کے لیے دعائیں

ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی و دیگر کی بارگاہ حضرات یوسفینؒ پر چادر گل کی پیشکشی
حیدرآباد۔9ڈسمبر(سیاست نیوز)سربراہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی و چیف منسٹر تلنگانہ ریاست کے چندرشیکھر رائو کی درازی عمر او ر ریاست تلنگانہ میںخوشحالی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لئے دعائیں کرتے ہوئے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمود علی نے آج بارگاہ یوسفین پر حاضری دی اور چادرگل پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ کے دیکشہ دیواس کے آرگنائزر عبدالمقیت چندہ کے علاوہ جناب ستار گلشنی‘ محمد منیر‘ محمد شریف الدین‘ عبدالوحید ایڈوکیٹ‘ ابرار حسین آزاد‘ سمیر یمنی‘ ایم اے ذیشان‘ عبدالطیف شرفن او ر ٹی آر ایس پارٹی کے دیگر قائدین اور کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جناب محمد محمودعلی نے بارگاہ یوسفین پر حاضری اور چادر کی پیشکش کے بعد میڈیاسے بات کرتے ہوئے کے سی آرکو تلنگانہ ریاست کا عظیم او رسکیولر قائد قراردیا جس کی زندگی کا مقصد علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل اور تلنگانہ عوام کی خوشحالی ہے۔انہوں نے کہاکہ کے چندرشیکھر رائو نے تلنگانہ عوام کی خوشحالی اور آندھرائی قائدین سے نجات کے لئے اپنی جان کو دائو پر لگادیا تھا ۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک کے دوران کے سی آر کے مرن برت کاحوالہ دیا‘ جس کی یاد میں ٹی آر ایس قائد عبدالمقیت چندہ دس روزہ تقاریب کا ہرسال انعقاد عمل میںلاتے ہیں‘ ۔ انہوں نے کہاکہ دس روز تک بنا کچھ کھائے او رپیئے کے سی آر نے مرن برت رکھا اور آج ہی کے دن انہیں جبراً دواخانہ میںشریک کیا گیا۔ انہوںنے اولیاء اللہ کے آستانوں کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قراردیاجہا ںپر اپنی مرادیں پورا کرنے والوں میں تمام مذاہب او راقوام کے لوگ شامل ہیں۔جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ انہوں نے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی اور کے چندرشیکھر رائو کے ہاتھ مضبوط کرنے والے پارٹی کے مسلم قائدین کے لئے بھی نیک تمنائو ںکا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ میںنے بارگاہ یوسفین میںمذکورہ قائدین کے بہتر مستقبل کے لئے بھی نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر متولیان بارگاہ یوسفین ؒ جناب سید یداللہ الحسینی ‘ نظام بابا کی جانب سے جناب محمد محمودعلی کی دستار بندی او رتہنیت پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT