Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر حکومت صرف زبانی اعلانات تک محدود

کے سی آر حکومت صرف زبانی اعلانات تک محدود

ریاستی بجٹ سے عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں: تلنگانہ تلگو دیشم
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت صرف اور صرف زبانی اعلانات تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے برسر اقتدار آئے ہوئے تقریبا ساڑھے تین سال مکمل ہورہے ہیں لیکن ریاست بھر میں چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جن جن مقامات پر اپنے دورہ پروگرام کے موقعہ پر کئے گئے اعلانات میں کسی ایک اعلان پر آج تک عمل نہیں کیا جاسکا ۔ اس طرح ریاستی بجٹ سے عوام کو کسی قسم کا فائدہ نہیں ہے ۔ رکن تلگو دیشم پارٹی پولیٹ بیورو سابق رکن پارلیمان مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ گذشتہ زائد از تین سال کے دوران ریاست میں تعلیمی و صحت کے شعبہ میں کسی بھی زمرہ کے ملازمتیں فراہم نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی رقومات عملی طور پر خرچ کی گئیں ان رقومات کے مصارف سے متعلق قانون ساز اسمبلی میں ان رقومات کی منظوری حاصل نہیں کی گئی ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے خرچ کردہ رقومات اور آمدنی پر مبنی مکمل تفصیلات کے ساتھ فی الفور وائیٹ پیپر جاری کرنے کا حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے پر زور مطالبہ کیا اور کہا کہ جہاں کہیں بھی رقومات خرچ کی جارہی ہیں ان میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور کرپشن کے واقعات پیش آرہے ہیں اور اس کے برخلاف خود چیف منسٹر کرپشن نہ ہونے کا ادعا کررہے ہیں ۔ وہ بالکلیہ طور پر غلط و بے بنیاد اظہار خیال ہے ۔ریاستی سطح پر حکومت کی کارکردگی کا نوٹ لیتے ہوئے تلنگانہ تلگو دیشم نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بجٹ میں جو رقومات مختص کئے گئے ہیں اس سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT