کے سی آر سیاسی ڈرامہ کررہے ہیں سابق وزیر ڈی کے ارونا کا بیان

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : سابق وزیر ڈی کے ارونا نے آج کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کے عہدہ کے لیے سیاسی ڈرامہ کررہے ہیں ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ان کے آبائی ضلع محبوب نگر کو ترقی کے لیے تین حصوں میں تقسیم کرنے کے چندر شیکھر راؤ کے ریمارکس کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( این ایس ایس ) : سابق وزیر ڈی کے ارونا نے آج کہا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر کے عہدہ کے لیے سیاسی ڈرامہ کررہے ہیں ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ان کے آبائی ضلع محبوب نگر کو ترقی کے لیے تین حصوں میں تقسیم کرنے کے چندر شیکھر راؤ کے ریمارکس کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کے امور میں کے سی آر کی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضلع کے ایم پی ہونے کے باوجود وہ ضلع میں ترقیاتی پروگرامس شروع کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ کو اس طرح کے سیاسی حربوں سے باز آنا چاہئے ۔ ہم ہمارے ضلع اور حلقہ کو ترقی دیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT