Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر سے تنہا مقابلہ کی کسی میں ہمت نہیں : کے ٹی آر

کے سی آر سے تنہا مقابلہ کی کسی میں ہمت نہیں : کے ٹی آر

چارجماعتوں کے اتحاد کے باوجود ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی
حیدرآباد۔/3نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ کے سی آر سے تنہا مقابلہ کی کسی میں ہمت نہیں ہے لہذا کانگریس اور تلگودیشم نے مہا کوٹمی تشکیل دی ہے۔ کے ٹی آر نے محبوب آباد میں پارٹی کی انتخابی مہم میں شرکت کرتے ہوئے پرجا آشیرواد سبھا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاکوٹمی کو شکست کا یقین ہوچکا ہے لہذا وہ چار جماعتوں کو متحد کرتے ہوئے مقابلہ کررہے ہیں۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ مہا کوٹمی کی نشستیں راہول گاندھی تقسیم کررہے ہیں جبکہ چندرا بابو نائیڈو نوٹ تقسیم کریں گے۔ اس کے باوجود عوام ٹی آر ایس کو ہی ووٹ دیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دونوں پارٹیوں کی سازش کو ناکام بنائیں اور تلنگانہ میں ترقی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹی آر ایس کو ووٹ دیں۔ چندرا بابو نائیڈو اور راہول گاندھی تلنگانہ کو پھر ایک بار دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔ سونیا گاندھی کو گوڈسے سے تعبیر کرنے والے چندرابابو نائیڈو کیا صورت لے کر راہول گاندھی کے پاس پہنچے۔ تلگودیشم کا قیام کانگریس کی مخالفت میں ہوا تھا لیکن چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ میں محض اپنی شناخت باقی رکھنے کیلئے کانگریس کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ کے ٹی آر نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے عوام نے مہا کوٹمی کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے تمام طبقات کی تائید ٹی آر ایس کے ساتھ ہے۔

TOPPOPULARRECENT