Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر سے رینوکا چودھری کی ملاقات پولاورم آرڈیننس پر بات چیت

کے سی آر سے رینوکا چودھری کی ملاقات پولاورم آرڈیننس پر بات چیت

حیدرآباد /4 جولائی ( این ایس ایس ) کانگریس لی لیڈر رینوکا چودھری نے آج یہاں سکریٹریٹ میں تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق رینوکا چودھری نے کے چندر شیکھر راؤ کو ریاست میں برسر اقتدار آنے اور بلدی انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ دونوں قائدین نے تلنگانہ کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ رینوکا چودھری نے اگرچہ کہا ہے کہ یہ سیاسی نہیں بلکہ صرف خیرسگالی ملاقات تھی ۔ پولاورم آرڈیننس اور پی پی ایز مسائل زیر گفتگو رہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ ان مسائل پر مرکزی بی جے پی حکومت کے خلاف جدوجہد کیلئے کے سی آر نے کانگریس رہنما سے تعاون کی خواہش کی ۔ بیان کیا جاتا ہے کہ کے سی آر نے واضح طور پر کہا ہے کہ ٹی آر ایس حکومت پوری شدت کے ساتھ اپنا جدوجہد جاری رکھے گی ۔ تاوقتیکہ مرکزی حکومت ، پولاورم آرڈیننس سے دستبرداری اختیار نہیں کرتی ۔

TOPPOPULARRECENT