Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر سے ہریش راؤ کی ملاقات

کے سی آر سے ہریش راؤ کی ملاقات

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی ریاست تلنگانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج کیمپ آفس پہونچ کر چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور دونوں کی اس ملاقات کے دوران آر ٹی سی ملازمین کی جاری ہڑتال موضوع بحث بنائی گئی ہے۔ بتایا جاتاہے کہ گزشتہ دنوں ہڑتالی آر ٹی سی ملازمین یونینوں کے قائدین نے اس بات کا ادعا کیا تھا کہ ریاست تلنگانہ میں جاری آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کو مسٹر ٹی ہریش راؤ کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے ۔ چیف منسٹر سے ملاقات کے دوران مسٹر ٹی ہریش راؤ نے اپنی صفائی پیش کرنے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جاتاہے کہ ایک طرف ریاست تلنگانہ میں آر ٹی سی ملازمین اپنی ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT