Saturday , December 15 2018

کے سی آر صرف وعدے اور اعلانات کے ماہر

عمل آوری سے لاعلم ‘ صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی ایل رمناکا الزام

عمل آوری سے لاعلم ‘ صدر تلنگانہ تلگودیشم پارٹی ایل رمناکا الزام
حیدرآباد۔13اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت تلنگانہ راشٹرا سمیتی حکومت پر غیر ذمہ دارانہ طرز عمل و طریقہ کار اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مسٹر چندر شیکھر راؤ کیا اقدامات کررہے ہیں وہ خود ان اقدامات سے نہ صرف لاعلم رہتے ہیں بلکہ واقفیت نہیں رکھتے اور جو انہیں سمجھ میں آجاتا ہے وہ اپنے کابینی رفقاء سے کسی قسم کا صلاح و مشورہ کئے بغیر باقاعدہ طور پر اعلان کرنے کے عادی ہیں لیکن عمل آوری کو بالکلیہ طور پر نظرانداز کرنے کے عادی ہیں ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر تلگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر ایل رمنا نے یہ بات کہی اور بتایا کہ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے زیراہتمام منظم کردہ بس یاترا کے دوران کسانوں کے مسائل و مصائب اور مشکلات بہ نفس نفیس دیکھنے میں آئے اور عوام بالخصوص تلنگانہ کے کسان برقی قلت کی وجہ سے جو فصلیں خشک ہوچکی ہیں اس سے مایوس ہوکر خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ۔ انہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور دریافت کیا کہ آیا چھتیس گڑھ سے برقی خریدی کرکے برقی سربراہ کرنے کے اعلانات و تیقنات کہاں گئے ؟ اور اب تک ان اعلانات پر عمل آوری کرنے میں مسٹر کے چندر شیکھر راؤ آخر کیوں ناکام ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT