Wednesday , December 19 2018

کے سی آر نے زخمی سب انسپکٹر کی عیادت کی

حیدرآباد۔6اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع نلگنڈہ کے جانکی پورم میں پیش آئے ان کاؤنٹر واقعہ میں شدید زخمی سب انسپکٹر پولیس سدیا کی کامنینی ہاسپٹل پہنچ کر مزاج پرسی کی اور ڈاکٹروں سے خواہش کی کہ خواہ علاج پر کتنے ہی مصارف عائد کیوں نہ ہوں ‘ پرواہ کئے بغیر موثر طبی سہولتیں فراہم کر کے سدیا کی زندگی ک

حیدرآباد۔6اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ضلع نلگنڈہ کے جانکی پورم میں پیش آئے ان کاؤنٹر واقعہ میں شدید زخمی سب انسپکٹر پولیس سدیا کی کامنینی ہاسپٹل پہنچ کر مزاج پرسی کی اور ڈاکٹروں سے خواہش کی کہ خواہ علاج پر کتنے ہی مصارف عائد کیوں نہ ہوں ‘ پرواہ کئے بغیر موثر طبی سہولتیں فراہم کر کے سدیا کی زندگی کو بچانے کی کوشش کریں ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر نے سب انسپکٹر پولیس سدیا کے ارکان خاندان کی ہمت افزائی کی ۔ سب انسپکٹر پولیس کے بڑے بھائی کو تیقن دیا کہ زندگی بچانے کیلئے خواہ کروڑہا روپئے کے مصارف عائد کیوں نہ ہوں خرچ کر کے زندگی بچانے کیلئے حکومت اقدامات کرے گی اور مزید کہا کہ اگر بیرونی مقامات سے ڈاکٹروں کی ضرورت محسوس ہو تو حکومت ڈاکٹروں کو بھی طلب کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سب انسپکٹر پولیس کے افراد خاندان کو حکومت ہر لحاظ سے ممکنہ مدد فراہم کرے گی ۔ ڈاکٹروں نے سب انسپکٹر پولیس کی صورتحال ابھی بھی تشویشناک رہنے سے چیف منسٹر کو واقف کروایا اور بتایا کہ فی الوقت جسم سے خون بہنا رک گیا ہے اور بلڈ پریشر بھی مکمل کنٹرول میں رہنے کا ڈاکٹروں نے اظہار کیا ۔ ڈاکٹروں نے واضح طور پر کہا کہ طبی امداد بہم پہنچانے کیلئے سدیا کا جسم ساتھ نہیں دے رہا ہے ۔ لہذا کسی قدر بھی ہوش آنے پر طبی امداد بہم پہنچائی جاسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT