کے سی آر نے ضلع کریم نگر کو نظر انداز کردیا

کریم نگر۔/17جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ویملواڑہ کریم نگر کا 18جون کو دورہ کررہے ہیں، وہ یہاں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے دورہ ویملواڑہ کے موقع پر سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر راؤ نے میڈیا کے ذریعہ چند مطالبات کو پیش کیا ہے۔ یہاں ڈی سی سی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے

کریم نگر۔/17جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ویملواڑہ کریم نگر کا 18جون کو دورہ کررہے ہیں، وہ یہاں کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے دورہ ویملواڑہ کے موقع پر سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر راؤ نے میڈیا کے ذریعہ چند مطالبات کو پیش کیا ہے۔ یہاں ڈی سی سی دفتر میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ وہ میڈیا کے ذریعہ چیف منسٹر تلنگانہ کو ان کے وعدوں اور اعلانات کے بارے میں یاد دلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ نے کہا تھا کہ وہ ( چیف منسٹر ) کریم نگر کے عوام کے احسان مند ہیں اور ان ( کے سی آر ) کی کھال کی جوتیاں بناکر عوام کو پیش کی جائیں تب بھی کم ہے لیکن آج چیف منسٹر نے یہاںکے کسانوں کے لئے کچھ نہیں کیا جبکہ صرف ضلع میدک کیلئے کچھ کام کئے گئے۔ کریم نگر کے عوام نے ( آپ ) کے سی آر کو اقتدار سونپا ہے۔ کے سی آر نے ویملواڑہ کو دوسرا کاشی بنانے کی بات کہی تھی، میڈیکل، انجینئرنگ کالجس کی منظوری کا وعدہ کیا گیا۔ برنداون گارڈن کریم نگر کو لندن کی طرز پر ترقی دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن سبھی وعدے ہوائی محل ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی شادی ویملواڑہ میں ہوئی، کریم نگر ان کا سسرال ہے یہاں کے عوام نے انہیں سیاسی زندگی دی پھر کیوں ضلع کریم نگر سے غفلت برتی جارہی ہے۔ پونم پربھاکر نے اس طرح سوال کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر سے پونم پربھاکر کے سوالات کے جوابات دینے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT