Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / کے سی آر پر بھاری رقومات خرچ کرنے کا الزام

کے سی آر پر بھاری رقومات خرچ کرنے کا الزام

ووٹرس کی رجھانے کی کوششیں ناکام ہونگی ۔ ایل رمنا کا دعوی
جگتیال 6 نومبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم کے صدر ایل رمنا نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو ریاست میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے 1,000 کروڑ روپئے خرچ کر رہے ہیں۔ یہاں کانگریس امیدوار کے حلقہ میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے ایل رمنا نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیف منسٹر کی جانب سے خطیر رقم خرچ کئے جانے کے باوجود عظیم اتحاد کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ ٹی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے ایل رمنا نے کہا کہ 11 ڈسمبر کے بعد اسمبلی پر عظیم اتحاد کا پرچم لہرائیگا اور کے سی آر کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کی حلیف جماعتوں میںاختلافات کے باوجود ہم اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہاں این ٹی آر ٹرسٹ بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان این درگا پرساد نے کچھ ٹی آر ایس قائدین کے بیانات پر تنقید کی جو عظیم اتحاد کے تعلق سے افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کی تشکیل عوام کی خواہشات کی تکمیل کیلئے ہوئی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کو پیش کرتے ہوئے درگا پرساد نے کہا کہ عظیم اتحاد کی جانب سے تمام 119 نشستوں سے مقابلہ کیا جائگیا ۔ ٹی آرایس کو شکست دی جائیگی اور عظیم اتحاد کی حکومت تشکیل پائیگی۔

TOPPOPULARRECENT