Saturday , November 17 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر پر تحریک تلنگانہ کے جہدکاروں کو نظرانداز کرنے کا الزام

کے سی آر پر تحریک تلنگانہ کے جہدکاروں کو نظرانداز کرنے کا الزام

صدر ٹی آر ایس کی وعدوں سے بے وفائی، ٹی آر یو جے اے سی کا بیان

حیدرآباد ۔ 10 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ادیا ما کاریالو جوائنٹ ایکشن کمیٹی(ٹی آر یو جے اے سی) نے تلنگانہ راشٹریہ سمیتی کے سربراہ اور کارگذار چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر رائو پر تلنگانہ تحریک سے وابستہ جہدکاروں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔بشیر باغ پر یس کلب میںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹی آر یوجے اے سی کے وائس چیرمین کے لکشما ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میںبڑھ چڑھ کا حصہ لینے والوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کے سی آر نے ان لوگوں کو جمع کرلیاہے جنھوں نے تلنگانہ کی حمایت میںایک نعرہ بھی نہیںلگایاہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ تحریک میںمصائب کا سامنا کرنے والے جہدکار‘ دانشور‘ گلوکار‘ اور طلبہ کو ٹی آ رایس کے اقتدار میں آنے سے کافی امیدیں وابستہ تھیں تاہم ساڑھے چار سالوں میں مذکورہ تمام شعبہ جات کے تلنگانہ جہدکار اپنی ریاست میں خود کو اجنبی محسوس کررہے ہیں۔ تلنگانہ تحریک کی شدت کے ساتھ مخالفت کرنے والوں کو پارٹی میںشامل کرتے ہوئے تلنگانہ کی عوام کے جذبات سے کھلواڑ کرنے کا بھی کے سی آر پر الزام عائد کیا۔ اسی طرز پر تلنگانہ تحریک میںحصہ لینے والوں کواعزاز سے نوازنے کا وعدہ کیاگیاتھا۔ چودہ سال کی علیحدہ تلنگانہ جدوجہد میںاپنا سب کچھ لٹادینے والے جہدکار آج معاشی پریشانیوں کا شکار ہیں اور جن لوگوں نے تلنگانہ تحریک کی مخالفت کی تھی وہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔شہدائے تلنگانہ کو مجاہدین آزادی کے اعزاز سے نوازنے کے علاوہ تلنگانہ جہدکاروں کی بازآبادکاری کے علیحدہ کارپوریشن کاقیام ‘ بیس لاکھ روپئے فی کس بلاسودی قرض‘ پانچ سو گز پر مشتمل مکانات‘ بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ‘ ہیلتھ کارڈ اور کارپوریٹ ہاسپٹلس میںعلاج کے مواقع فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت تلنگانہ پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ تمام مراعات فراہم کرنے میںحکومت تلنگانہ بالخصوص کے سی آر پوری طرح ناکام رہے ہیں اور انہیں عوام کے درمیان ووٹ مانگنے کی خاطر جانے کا کوئی حق حاصل نہیںہے۔چیرمین ٹی آر یو جے اے سی اے چندرشیکھر ‘او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT