Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر پر ریمارکس، ریونت ریڈی کے خلاف مقدمہ درج

کے سی آر پر ریمارکس، ریونت ریڈی کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد۔/21جنوری، ( سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس نے رکن اسمبلی تلنگانہ تلگودیشم پارٹی مسٹر اے ریونت ریڈی کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر ریونت ریڈی کے خلاف درج کردہ کیس کی روشنی میں انہیں عدالت نے 30مارچ کو عدالت میں حاضر رہنے کی ہدایت دی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ رکن اسمبلی مسٹر ریونت ریڈی کے خلاف فوجداری دفعات 574 اور 585 کے تحت پولیس نے کیس درج رجسٹر کیا۔ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹرکے چندر شیکھر راؤ کے خلاف بعض نازیبا ریمارکس کرنے پر پولیس کو موصولہ شکایت کی روشنی میں بنجارہ ہلز پولیس نے مسٹر ریونت ریڈی کے خلاف کیس درج رجسٹر کیا اور تیسرے ایم ایم کورٹ نامپلی نے انہیں 30 مارچ کو عدالت میں حاضر رہنے کا حکم دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT