Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر پر عوا م کو گمراہ کرنے جیون ریڈی کا الزام

کے سی آر پر عوا م کو گمراہ کرنے جیون ریڈی کا الزام

حیدرآباد ۔ /16 اگسٹ (این ایس ایس)  کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر ٹی جیون ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ریاستی ٹی آر ایس حکومت نے  ’ منااورو۔ منا پرانیکا ‘ پروگرام کے آغاز سے ایک سال گذرنے کے باوجود ہنوز ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا ہے ۔ جیون ریڈی نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر کے چندراشیکھرراؤ پر’ گراما جیوتی‘ اسکیم کے نام سے تلنگانہ عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے اس دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ ان کی حکومت برقی بحران پر قابو پا چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT