کے سی آر چیف منسٹر عہدہ کیلئے حقدار

ونپرتی /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ 14 سالوں سے علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک شروع کرکے اور 12 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ کے چندرا شیکھر راؤ کو عوام تلنگانہ ریاست کا چیف منسٹر بنانے کیلئے بے تاب ہے ں۔ ان خیالات کا اظہار ونپرتی ٹی آر ایس پارٹی امیدوار سی نرنجن ریڈی نے کیا ۔ ونپرتی ڈیویژن کے پدامنرڑی منڈل کے د

ونپرتی /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ 14 سالوں سے علحدہ ریاست تلنگانہ تحریک شروع کرکے اور 12 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے ٹی آر ایس پارٹی کے سربراہ کے چندرا شیکھر راؤ کو عوام تلنگانہ ریاست کا چیف منسٹر بنانے کیلئے بے تاب ہے ں۔ ان خیالات کا اظہار ونپرتی ٹی آر ایس پارٹی امیدوار سی نرنجن ریڈی نے کیا ۔ ونپرتی ڈیویژن کے پدامنرڑی منڈل کے دہاتوں میں انہوں نے انتخابی مہم میں حصہ لیا ۔ انہوں نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک کو اور علحدہ ریاست تلنگانہ کی آواز کو ہر گاؤں میں پہونچائیں اور ٹی آر ایس پارٹی کی جدوجہد سے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل ہوتی ہے اور اس کی ازسرنو تعمیر بھی ٹی آر ایس پارٹی ہی کرے گی ۔ اس موقع پر منڈل کے تمام ٹی آر ایس پارٹی قائیدن و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT