Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کابینہ میں عنقریب ردوبدل خاتون وزیر کی شمولیت کا امکان: کویتا

کے سی آر کابینہ میں عنقریب ردوبدل خاتون وزیر کی شمولیت کا امکان: کویتا

حیدرآباد ۔ /7 جون ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے صدر اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھرراؤ کی دختر کے کویتا نے جو نظام آباد کی رکن پارلیمنٹ بھی ہیں آج انکشاف کیا کہ کے سی آر مستقبل قریب میں ایک خاتون وزیر کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے اور واضح کیا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر سماج میں خواتین کے مستحقہ مقام دینے کے حامی ہیں۔ جشن تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں یہاں جاگروتی کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کویتا نے دعویٰ کیا کہ آندھراپردیش تنظیم جدید کی بعض دفعات پر عمل آوری کے تنازعات کے سوائے ریاستی حکومت کا مرکز میں برسراقتدار این ڈی اے ۔ بی جے پی حکومت سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔کویتا نے نوٹ برائے ووٹ کیس میں آندھراپردیش کے چیف منسٹر اور تلگودیشم کے صدر این چندرابابونائیڈو کو کلیدی ملزم بنانے کا مطالبہ کیا ۔ اور الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی کیس میں چندرابابونائیڈو ’’اصل سازشی سرغنہ ‘‘ ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT